Thursday, March 5, 2015

ہولی ٢٠١٥[اردو] [ HOLI 2015 [URDU


[ ہولی ٢٠١٥[اردو

پیار کے رنگ بھرو ہولی میں
روپ سی خوب سجو ہولی میں
پریت کے رنگ میں رنگ جاؤ نا
میت کے سنگ چلو ہولی میں

ہم رنگ بھرینگے ہولی میں
ہم روپ رچینگے ہولی میں
مت بھید سہی ،من بھید نہیں
سب سنگ چلیںگے ہولی میں

رنگوں کا نظارہ ہولی میں
آنکھوں کا اشارہ ہولی میں
اپنوں کی محبّت رنگوں میں
اپنوں کا سہارا ہولی میں

رنگوں کا تیوہار ہے ہولی
روپوں کا سنگار ہے ہولی
دل کے سودے ،من کے سودے
الفت کا بیوپار ہے ہولی

شاعر :مسعود بیگ `تشنہ `اندور .انڈیا
٠٥مارچ ٢٠١٥


No comments:

Post a Comment