Thursday, May 7, 2015

نیپال و ہند کا زلزلہ نیپال و ہند کا زلزلہ

نیپال و ہند کا زلزلہ  

نیپال و ہند کے زلزلہ کے متاثرین کے نام

زلزلہ دھرتی پی آتا ہے تو آتا کیوں ہے # اک قیامت سی ہر اک سمت مچاتا کیوں ہے
 کانپ اٹھتا ہے کیوں دھرتی کا سینہ اک دم # زلزلہ بستی کی بستی کو مٹاتا کیوں ہے
وہ ہو نیپال و ہمالیہ کہ بہار و یو پی #مال کی جاں کی تباھی یہ مچاتا  کیوں ہے
       کیوں یہ چلتی ہیں ،کھسکتی ہیں پلیٹیں اندر # دھرتی پی انکا یہ ٹکراؤ نچاتا کیوں ہے
کیوں ہے قدرت کا تماشہ یہ بتاؤ کیوں ہے # موت ہے زندہ حقیقت یہ دکھاتا  کیوں ہے
اپنے کرموں کا ہے  پھل یا ہے یہ دھرتی کا وبال # اتنی شدّت سے یہ انساں کو ستاتا کیوں ہے
تیری قدرت ہی سہی ،رب تیری قدرت ہی سہی # زلزلہ آتا ہے لیکن یہ رلاتا کیوں ہے
ذرّہ ذرّہ بدی نیکی کا ملیگا بدلہ # اس پہ ایمان یہ انساں نہیں لاتا کیوں ہے

کلام :مسعود بیگ `تشنہ ` اندور ،انڈیا

No comments:

Post a Comment