Wednesday, May 1, 2019

Tarahi Ghazal तरही ग़ज़ल طرحی غزل

قوس قزح ادبی فورم طرحی
 فی البدیہہ مشاعرہ
 بر شعر
آسمانوں پہ دسترس کے لئے
جُڑ کے رہنا پڑا زمین کے ساتھ
( تیمور عباسی)
:: طرحی غزل ::
ایک سودا نیا زمین کے ساتھ
آسماں بھی رہے مکین کے ساتھ
کُچھ سیاست میں عین غین رہے
کُچھ رہے صاف سین شین کے ساتھ
تین تیرہ کہیں نہ ہو جائے
ضرب توحید پہ ہے تین کے ساتھ
ہم نے اخلاص کو نہیں چھوڑا
کُچھ ملاوٹ نہیں کی دین کے ساتھ
اندھے سانپوں کی دیکھ لو حالت
ناچتے جو رہے ہیں بین کے ساتھ
بدگمانی پہ ہے یقین بہت
بدگماں ہیں بہت یقین کے ساتھ
چولی دامن کا ساتھ ہے "تشنہ"
سانپ رکھتے ہیں آستین کے ساتھ
کلام : مسعود بیگ تشنہ

No comments:

Post a Comment