سہرا
بہ تقریب شادی خانہ آبادی
عثمان اطہر عبّاسی بہ رمشاء ندیم ہادی
بتاریخ :١٢ فروری ٢٠١٦
لاکھوں میں بس ایک دولہے 'عثمان اطہر' ہونگے
وہ نور _نظر ہونگے ،وہ لخت _ جگر ہونگے
اطہر' کی وہ خوشبو ہیں .'لبنیٰ' سے وجود انکا '
ہاں دیکھنا وہ بھی تو اب صاحب _گھر ہونگے
کومل سی ردا' بہنوں کی جسنے سدا اوڑھی'
وہ 'نہا' ،'رنم'،'کومل'،'ردا' کے برادر ہونگے
سلمان' اور'عبداللہ' بھائی ہیں بہت اچّھے '
بھائی کے ا_دھر ہونگے ،بھائی کے ادھر ہونگے
زیشان' ،'وحید' ،'معز' بہنوئی سبھی اچّھے'
عثمان' کو کہتے ہیں وہ خوبرو بر ہونگے
عمر' و 'خدیجہ' بھی ،'ابوبکر' و 'علی' بھی ہیں
ان بچچوں سے زیادہ خوش کون اور کدھر ہونگے
بنفس _نفیس 'رمشاء' بےشک ہیں بھلی صورت
کیوں خوش نہ انہیں پاکر'عثمان اطہر' ہونگے
عظمیٰ'' و ''ندیم'' خوش ہیں بیٹی کے بیاہنے پر''
شکرانہ بطور انکے سجدے میں تو سر ہونگے
شاہ زیب' و 'شاہ زر' جو 'رمشاء' کے بھائ ہیں
بہنا کی بدائی پر رنجور مگر ہونگے
عبّاسی' ہوں 'ہادی' ہوں اب ہو گئے ہم رشتہ
یہ انکے بھی گھر ہونگے ،وہ ا-_نکے بھی گھر ہونگے
یہ شادی مبارک ہو 'رمشاء ' و 'عثمان اطہر
سنّت یہ پرانی ہے وا وصل کے در ہونگے
تم فاطمہ زہرہ کا کردار بنو 'رمشاء
مولاۓ علی جیسے 'عثمان اطہر' ہونگے
تشنہ' بھی دعاگو ہے یہ لکھتے ہوئے سہرا
لبّیک فرشتے بھی کہنے کو ادھر ہونگے
..............................................................
فکر سخن : مسعود بیگ 'تشنہ' ،اندور ،انڈیا
بحسب _فرمائش: جناب عبد الرحمان اعظمی صاحب ،ممبئی
..............................................................
دولہا :عثمان عبّاسی ؛
والد :اطہر عبّاسی ؛والدہ : لبنیٰ اطہر
بہن :کومل عبّاسی؛ بہنوئی :معزالدین مقری
بہن : ردا اطہر عبّاسی ؛ بہنوئی :ذیشان صدیقی
بہن : نہا اطہر عبّاسی ؛ بہنوئی :وحید جیلانی
بہن :رنم اطہر عبّاسی
بھائی :سلمان اطہر عبّاسی ؛بھائی :عبدالله اطہر عبّاسی
نواسے:ابوبکر مقری ؛علی صدیقی ؛عمر صدیقی
اور نواسی ...خدیجہ مقری
................................
دلہن :رمشاء ہادی
والد :ندیم ہادی ؛ والدہ : عظمیٰ ندیم
بھائی : شاہ زیب ہادی ؛ شاہ زر ہادی