Thursday, November 20, 2014
Friday, November 14, 2014
BACHCHON KE CHACHA NEHRU बच्चों के चाचा नेहरु بچّوں کے چاچا نہرو
BACHHON KE CHACHA NEHRU
बच्चों के चाचा नेहरु بچّوں کے چاچا نہرو
पसंद था जिन्हें फूलों में सिर्फ़ सुर्ख़ गुलाब پسند تھاجنھیں پھولوں میں صرف سرخ گلاب
वह चाचा नेहरु थे बच्चों के और हिन्द की ताब وہ چاچا نہرو تھے بچّوں کے اور ہند کی تاب
कराया बापू की अगुआई में यह देश आज़ाद کرایا باپو کی اگوائی میں یہ دیش آزاد
पटेल,आज़ाद के साथी थे और मुल्क की आब پٹیل،آزاد کے ساتھی تھے اور ملک کی آب
..................................
शायर :मसूद बेग तिश्ना ;इंदौर,इंडिया مسعود بیگ`تشنہ`اندور ،انڈیا
14 Nov 2014, 14 नवम्बर 2014 ،١٤نومبر ٢٠١٤
Saturday, November 8, 2014
IQBAL KI NAZR EK GHAZALاقبال کی نذرایک غزل
:: Allama Iqbal Ki Nazr Ek Ghazal ::
:: علامہ اقبال کی نذرایک غزل ::
. جو عقل دل سے کام نہ لے وہ محض فضول
جو عقل کا غلام ہو وہ دل نہ کر قبول ''. [اقبال"
. اونچی نگاہ رکھ کہ نظر آئیں کہکشاں
. دھرتی کی ظلمتوں میں نہیں نور کا حصول
. جذبہ بلند رکھ کہ ملے منزل مراد
. ناکامیوں کو دیکھ کے ہرگز نہ ہو ملول
. قدرت کے کارخانے میں بیکار کچھ نہیں
. آتا ہے کام دھوپ میں یہ سایۂ ببول
. اٹھ کر غبار راہ سے اوپر ذرا تو دیکھ
. منزل دکھا رہی ہے ،یہی راستے کی دھول
. آساں نہیں گزارنا پھولوں میں زندگی
. کانٹوں سے جب گزرتے ہیں ملتے ہیں تب ہی پھول
. نہ کوہِ طور چڑھ نہ تجلّی کی تاب رکھ
. دل سے کلام کر جو تیرے دل کو ہو قبول
. اس بے خودی میں ڈھونڈھ ذرا جذبہء خودی
. اس بے خودی میں ڈھال خودی کا نیا اصول
. تشنہ' بنا کے لہجہء اقبال خوش نہ ہو '
. نذرانہ ایسا ہو ،جو ہو 'اقبال' کو قبول
.......................................................
مسعود بیگ تشنہ ،اندور ،انڈیا
٨نومبر ٢٠١٤
Subscribe to:
Posts (Atom)