:: مدحت حسین ::
. کرتا ہے آسمان بھی مدحت حسین کی
. حق حق پکارتی ہے شہادت حسین کی
. ظلم و ستم روا ہے یزیدوں کے دین میں
. ہر ظلم پر سوا ہے صداقت حسین کی
. ہر دور میں یزید کا فتنہ ستاۓ گا
. زندہ رہے گی حشر تک بیعت حسین کی
. دیکھو کسی یزید کی پڑ جا ئے نہ نظر
. دل میں چھپاۓ رکھیے گا عظمت حسین کی
. ہر پل بپا ہے معرکئے کربلا یہاں
. دل میں جگاؤ یاد شہادت حسین کی
. اے کاش اب وجود میں آئے نیا چلن
. تنہا یزید اور ہو کثرت حسین کی
. کر 'تشنہ`سب کے سامنے بے خوف دل کی بات.
. اسلام تیرا دین ہے، فطرت حسین کی.
شاعر :مسعود بیگ 'تشنہ`اندور،انڈیا
تاریخ کلام :١محرّم الحرام ١٤٣٦
No comments:
Post a Comment