Friday, December 31, 2021

Tasteer ‎تسطیر ‏

تسطیر بر شعر مخمور سعیدی
(نذرِ مخمور سعیدی) 
لکھ کر ورقِ دل سے مٹانے نہیں ہوتے
کچھ لفظ ہیں ایسے جو پرانے نہیں ہوتے
(مخمور سعیدی)
:: تسطیر ::
لکھ کر ورقِ دل سے مٹانے نہیں ہوتے
وہ صورتِ تصویر بھلانے نہیں ہوتے
یادوں کو نئے روپ میں رکھتے تر و تازہ
کچھ لفظ ہیں ایسے جو پرانے نہیں ہوتے
@مسعود بیگ تشنہ
31 دسمبر 2021 ،اِندور ،انڈیا

Thursday, December 30, 2021

Saal Ki Aakhiri Nazm سال کی آخری نظم

 ❤️ سال کی آخری نظم ❤️

وقت کے پیٹ سے

جو نکلنے کو ہے

کہ رہے ہیں سبھی

وہ نیا سال ہے

مجھ کو یہ فکر ہے

جو یہ امسال ہے

کیا نیا سال ہے؟ 

کیا نیا روپ ہے؟ 

کیا نیا حال ہے؟ 

یا وہی روز و شب

پھر وہی زندگی

زندگی کیا کہیں

موت کی آگہی

وہ وبا، وہ بلا

کس کا بس تھا چلا

زندگی کی خبر

بے یقینی میں تھی

سر پہ پاؤں رکھے

بھاگتی زندگی

بے کسی، بے بسی

بُھکمری کیا نہ تھی! 

کیا نہ تھی زندگی!

دولتِ بے پناہ

چند ہاتھوں میں کیوں

رقص کرتا جنوں

تنگ ذہنوں میں کیوں

کاش دھرتی بنے

ہر کسی کا مکاں 

چاہتوں کا گگن

پیار کا آسماں 

کاش ایسا ہی ہو

اے زماں! اے زماں! 

@مسعود بیگ تشنہ

30 دسمبر 2021 ،اِندور ،انڈیا

❤️ साल की आख़िरी नज़्म❤️

वक़्त के पेट से

जो निकलने को है

कह रहे हैं सभी

वो नया साल है

मुझ को ये फ़िक्र है

जो ये इम्साल है

क्या नया साल है?

क्या नया रूप है?

क्या नया हाल है?

या वही रोज़ो-शब 

फिर वही ज़िंदगी

ज़िंदगी क्या कहें

मौत की आगही

वो वबा, वो बला

किस का बस था चला

ज़िंदगी की ख़बर

बेयक़ीनी में थी

सर पे पाओं रखे

भागती ज़िंदगी

बेकसी, बेबसी 

भुखमरी क्या न थी!

क्या न थी ज़िंदगी!

दौलते-बेपनाह

चंद हाथों में क्यों?

रक़्स करता जुनूँ 

चंद ज़ेह्नों में क्यों?

काश धरती बने

हर किसी का मकां

चाहतों का गगन

प्यार का आस्मां

काश ऐसा ही हो

ऐ ज़मां! ऐ ज़मां!

@मसूद बेग तिश्ना

30 दिसंबर 2021, इंदौर

Kawa'if کوائف

جو لوگ میرے کوائف سے ناواقف ہیں، ان کے لئے پیش ہے :

:: کوائف ::

نام : مرزا مسعود بیگ

قلمی نام : مسعود بیگ تِشنہ 

ولدیت : مرزا محمود بیگ ساز برہانپوری

جائے پیدائش/ وطن : برہانپور، مدھیہ پردیش  

تاریخ پیدائش : یکم اپریل 1954

تعلیمی و پیشہ ورانہ قابلیت : ایم ایس سی فزیکل کیمسٹری، ایل ایل بی، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان بزنس مینجمنٹ، سی اے آئی آئی بی

ملازمت/ پیشہ : 31 مارچ 2014 کو بینک آف بڑودہ کی ٹرانسپورٹ نگر شاخ، اندور سے سینیئر مینیجر کے عہدے سے ریٹائر. 

حالیہ رہائش/وطنِ ثانی : اِندور، مدھیہ پردیش 

پہلی مطبوعہ غزل : ماہنامہ شاعر بامبے کے شمارہ نبمر 2 فروری 1976 میں شائع ہوئی

ابتدائی مشاعرے : 1976-1977 برہانپور ،پہلا بیرونی مشاعرہ فروری 1978، کھنڈوہ بیادِ اقبال

ریڈیو و ٹی وی نشریات : 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں، آکاش وانی رائے پور، چھتیس گڑھ سے متواتر غزلیں نشر. جشنِ آزادی مشاعرہ(سٹی کیبل) 1998 ،کھنڈوہ ،مدھیہ پردیش میں شرکت 

مشقِ سخن : کالج میں قدم رکھتے ہی شاعری شروع کردی. 

غزلوں کی اشاعت کا سلسلہ سنہ 1976 سے شروع ہوا 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں غزلوں کی اشاعت اور نشریات دونوں کا سلسلہ خوب رہا. شاعر، عصری آگہی، تحریک، نگار، نئی دہلی پالیکا سماچار، شمع، فلمی تصویر، بیسویں صدی، اسباق، تعمیر، کاوش جدید، پاسبان، کہسار جیسے ادبی، نیم ادبی و فلمی ماہانہ رسائل میں موجودگی رہی.

گزشتہ صدی کی اسّی نوّے کی دہائی میں زم زم بُک ٹرسٹ، دہلی اور مراد آباد اردو بُک کلب کے تذکروں میں شمولیت. 

بِھلائی دُرگ رائے پور (چھتیس گڑھ) میں طویل المدت ملازمت کے دورانیے میں ادبی سرگرمیاں عروج پر رہیں یعنی کاروانِ ادب (بعد میں کاروانِ اردو) کی ماہانہ نشستیں، مشاعرے اور چھپنے چھپانے کا سلسلہ، اسی دوران اردو کوچنگ کلاسیز کے بھی کام سے جڑے اور انجمن ترقی اردو ہند کی بِھلائی دُرگ شاخ کے قیام کے بھی عمل اور لائیبریری کے قیام کے عمل میں بھی سرگرم رہے. بزم اور انجمن ترقی اردو ہند، گوالیار کی ماہانہ نشستوں میں شرکت اور کھنڈوہ میں انجمن ترقی اردو ہند، کھنڈوہ شاخ کی ماہانہ نشستوں اور سالانہ مشاعروں میں شرکت  بھی یادگار رہی.

حالیہ مشغلہ : شاعری، تبصرہ نگاری ،مضمون نگاری اور سیاسی صحافت. پہلا شعری مجموعہ زیرِ ترتیب ہے. 

اختصاصات و امتیازات :میٹرک میں سٹی ٹاپر، بزنس مینجمنٹ میں کالج ٹاپر.. انٹر اسکول تقریر و بحث و مباحثہ کے مقابلوں میں ڈھیروں انعامات. چار دِنی آل انڈیا یوتھ فیسٹیول، جے پور(گھومر 1974) میں یونیورسٹی آف ساگر، ساگر کی اکیلے چار مقابلوں نمائندگی.

دورانِ ملازمت مشاعروں کی نظامت اور دیگر پروگراموں کی کمپیئرنگ. بینک میں پہلی بار 1984 میں کل ہند کویتا مقابلے میں انعام پایا. یہ اس وقت کی بات ہے جب آسام جل رہا تھا. میری اس کویتا 'یہ کیسا ہندوستان' سے جھانکتی حب الوطنی، سیاسی سمجھ بوجھ اور حالات حاضرہ پر گرفت کی داد دیتے ہوئے جیوری کو خصوصی رائے دینی پڑی. بینک میں راج بھاشا ادھیکاری (چھتیس گڑھ ریجن) کے طور پر بینک کی اعلیٰ ترین سطح پر میری کارکردگی کو کافی سراہا گیا. اردو /ہندی /رومن اردو میں ایک ساتھ شائع ہونے والا اردو دنیا کا پہلا بلاگ (ویب سائٹ) سنہ 2012 میں مسعود بیگ تشنہ کی شاعری ڈاٹ بلاگ اسپاٹ ڈاٹ کام  https://masoodbaigtishnakishairi.blogspot.com کے نام سے شروع کیا. سنہ 2012 سے پرانا یو ٹیوبر بھی ہوں.

پہلا شعری مجموعہ زیرِ ترتیب ہے. 

رابطہ / موبائل نمبر : 9981377933