:: حمد ::
( منظوم سورہ فاتحہ )
تیری حمد و ثنا سبحان اللہ
تیری آرادھنا سبحان اللہ
ساری دنیاؤں کا تُہی رب ہے
تو ہے سب کا خدا سبحان اللہ
تو بڑا مہربان ہے رحمٰن
رحم والا بڑا سبحان اللہ
سب کے کرموں کے فیصلے کا دن
ایک دن لائے گا سبحان اللہ
ہم عبادت تجھی کی کرتے ہیں
تیرا ہی آسرا سبحان اللہ
نیک لوگوں سی نعمتیں پائیں
سیدھے رستے چلا سبحان اللہ
وہ نہیں جس پہ ہو غضب تیرا
وہ نہیں راستہ سبحان اللہ
وہ جو رستے سے پھر گیا بھٹکا
اس کی رہ سے بچا سبحان اللہ
کلام : مسعود بیگ تشنہ
4 ستمبر 2021 ،اِندور ،انڈیا